The Meteorological Department has forecast severe heat in Karachi
Posted By: Akbar on 13-05-2021 | 12:39:40Category: Political Videos, Newsکراچی: محکمہ موسمیات نے شہر میں 15 سے 17 مئی کے درمیان گرمی کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی کی ہے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق محکمہ موسمیات نے کراچی میں شدید گرمی کی پیشگوئی کردی ہے، گرمی کی نئی لہر کے حوالے سے محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر فار ہیٹ ویو نے ایڈوائزری بھی جاری کی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں 15 سے 17 مئی کے درمیان گرمی کی شدت میں اضافہ رہے گا، گرمی کی نئی لہر کے دوران پارہ انتہائی گرم رہنے کا امکان ہے، اور دن کے وقت درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گرم موسم کے دوران سمندر کی جنوب مغربی ہوائیں منقطع اور متاثر ہوسکتی ہیں، جب کہ اس دوران شمال مشرقی اور مشرقی سمت سے خشک اور گرم ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گرمی کی لہر کے دوران شہریوں کو احتیاطی تدابیر پر عمل لازم ہے خصوصا صبح 11 بجے سے شام 4 بجے تک براہ راست دھوپ سے بچنا ناگزیر ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ شہری بلاوجہ دھوپ میں نہ جائیں، اگر جانا ضروری ہو تو سر کو ڈھانپ کر نکلیں، پانی اور ٹھنڈے مشروبات کا استعمال معمول سے بڑھادیں۔

In the budget, we worked for exports and tax system, says Finance Minister
Another increase in the price of gold, how high did it reach per tola?
Expansion of financial facilities in Pakistan, a new journey of public prosperity and economic development
MQM Pakistan central leader Syed Mustafa Kamal announced the formation of a united healthcare committee.
Significant success in livestock sector, Russian vaccine supply restored
FBR proposes heavy fines for those not joining digital system












