Eid Ke Mutalliq Ruet e Hilal Committee Ka Faisla Darust Hai
Posted By: Kabir on 13-05-2021 | 23:34:33Category: Political Videos, Newsلاہور: وزیرِ اعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی، مولانا طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ عید کے اعلان کے تناظر میں رویتِ ہلال کمیٹی کا فیصلہ بالکل درست ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ قوم کو اس ضمن میں قضا کردہ ایک روزہ رکھنے کی ضرورت نہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان میں اس رمضان کو عوام کی بڑی تعداد 30 روزوں کی امید کررہے تھے جبکہ عید 14 مئی کو متوقع تھی۔ دوسری جانب رویتِ ہلال کمیٹی کی جانب سے عید کے چاند کا حتمی اعلان 12 مئی کی رات گیارہ بجے کے بعد کیا گیا جس سے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھڑگئی تھی۔
اس کے بعد رویتِ ہلال کمیٹی کے سابق چیئرمین اور ممتاز عالمِ دین مفتی منیب الرحمان نے قوم سے ایک روزہ قضا رکھنے کی درخواست کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ وہ رویتِ ہلال کمیٹی کے (مبینہ) متنازعہ فیصلے پر پوری رات روتے رہے تھے۔
مفتی منیب نے مزید کہا تھاہ کہ ہماری میٹنگ میں کسی وزیر کی جرات نہیں تھی کہ وہ بیٹھے ، میں وصیت کرتا ہوں کہ تمام مسلمان ایک روزہ قضا رکھیں ، معتکف بھی روزے کی حالت میں ایک روز کا اعتکاف کریں۔
آج عید کی نماز میں بھی مفتی منیب نے کہا کہ وہ جمعہ 14 مئی کو اس روزے کی قضا رکھیں گے اور انہوں نے عوام سے کہا کہ وہ اگلے ماہِ رمضان سے قبل گرمیوں یا سردیوں میں جب چاہیں ایک روزے کی قضا پوری کرسکتے ہیں۔
اس کے ردِ عمل میں مولانا طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ نہ روزہ قضا ہوا ہے اور نہ ہی ایک روزہ اعتکاف دوبارہ کرنے کی ضرورت ہے۔ اس کے ثبوت میں انہوں نے ہلالِ شوال کی تصویر بھی شیئر کی ہے۔

Hania Aamir's new video on Asim Azhar's song goes viral on social media
Is good news coming to Neelam Munir's house? Viral video creates a stir
PPP walks out of budget session, decides to boycott
In the budget, we worked for exports and tax system, says Finance Minister
Expansion of financial facilities in Pakistan, a new journey of public prosperity and economic development
Another increase in the price of gold, how high did it reach per tola?












