Actor Paresh Rawal's interesting response to the rumor of his death
Posted By: Joshi on 15-05-2021 | 15:55:06Category: Political Videos, Newsممبئی: بالی ووڈ اداکار پریش راول نے اپنی موت کی جھوٹی خبر پھیلانے والے کو دلچسپ جواب دے ڈالا ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایک انجان شخص کی جانب سے سوشل میڈیا پر نامور اداکار پریش راول کی موت سے متعلق جھوٹی خبر شیئر کی گئی جس میں لکھا گیا ’’ فلم ہیرا پھیری کے اداکار نے آج صبح 7 بجے اپنی زندگی کی آخری سانس لی‘‘۔
’لافٹر ہاؤس‘ نامی اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی خبر میں بھارت میں حکومتی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ پریش راول کی فریم میں تصویر اور اس کے اطراف میں موم بتیاں بھی جلاتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔
اپنی موت کی افواہ کے ٹویٹ میں جواب دیتے ہوئے پریش راول نے لکھا ’’غلط فہمی کےلیے معذرت چاہتا ہوں، کیوں کہ میں 7 بجے کے بعد تو سویا ہوں۔
اداکار پریش راول نے بالی ووڈ کی کامیاب ترین فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے تاہم کامیڈی فلم ’ہیرا پھیری‘ کے کردار بابو راؤ سے خوب شہرت پائی اس کے علاوہ وہ فلم سنجو میں سنجے دت کے باپ کا کردار بھی بخوبی ادا کرچکے ہیں۔

Control Taken Over! Mohsin Naqvi Makes a Major Announcement
Governor’s Rule and Emergency Are Constitutional Powers, Says Maryam Aurangzeb
Ending Terrorism Is Our Top Priority - Emergency in KP
Gaza Film Receives Huge Acclaim in Israel, Netanyahu Furious
Sohail Sameer looks like Professor! - Police ne dance karwadiya - Hasna Mana Hai
System Reboot in Pakistan? Faisal Vawda's Shocking Statement












