Video of an 11-year-old Palestinian boy singing about Israeli atrocities and the destruction of Gaza goes viral
Posted By: Akbar on 16-05-2021 | 16:04:08Category: Political Videos, Newsغزہ: اسرئیلی بمباری میں تباہ حال عمارتوں کے درمیان 11 فلسطینی ریپر نے ایک گانا ریکارڈ کروایا جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 11 سالہ فلسطینی ریپر عبد الرحمان صالح صرف نو سال کی عمر سے غزہ کی صورت حال سے دنیا کو آگاہ کرنے کے لیے موسیقی کا سہارا لے رہے ہیں جس میں دھماکوں اور بمباری سے تباہ حالی اور بالخصوص بچوں کے مسائل کو اجاگر کرتے ہیں۔
غزہ میں آج مسلسل ساتویں روز بھی اسرائیلی طیاروں نے بمباری کی جس کی وجہ سے شہدا کی تعداد 170 سے تجاوز کرگئی۔ کئی عمارتئیں مٹی کا ڈھیر بن گئیں۔ عبد الرحمان صالح نے انہی تباہ شدہ عمارتوں کے درمیان گانا ریکارڈ کروایا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
ننھے گلوکار کا کہنا تھا کہ میرا مقصد فلسطینی بچوں کی جانب سے پوری دنیا میں امن اور امید کا پیغام پہنچانا اور اسرائیلی ناکہ بندی کے تحت ان کے دکھوں اور ان کے خوابوں کو پورا کرنے میں ناکامی کو اجاگر کرنا ہے۔

Gold price increases by Rs 1,500 per tola
Pakistan decides to buy advanced stealth fighter jets J-35
Holding the Pakistan-India match in the T20 World Cup saved the ICC $174 million.
Nepal seek to turn promise into points
India wait on Abhishek Sharma's recovery; Bumrah bowls again
RR likely to remain in Jaipur, subject to conditions












