Mahathir Mohamad contacts PM, calls on international community to stop attacks on Gaza
Posted By: Akbar on 16-05-2021 | 22:53:19Category: Political Videos, Newsاسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے ملائیشیا کے وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد کا ٹیلیفونک رابطہ، دونوں رہنماؤں نے غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں کی مذمت اورعالمی برداری سے فوری طور پر حملے رکوانےکا مطالبہ کیا۔
وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران ایک دوسرے کو عید الفطر کی مبارکباد دی، اورفلسطین کی سنگین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
دونوں رہنماؤں نے اسرائیلی جارحیت اورمسجد اقصی میں معصوم نمازیوں اورغزہ پر فضائی حملوں کی شدید مذمت کی اورمعصوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا۔
وزیر اعظم عمران خان اور ڈاکٹر مہاتیر محمد نے اسرائیلی حملوں کو روکنے اور شہریوں کی حفاظت کے لیے عالمی دنیا پر زور دیا کہ وہ کردارادا کرے۔ دوطرفہ گفتگو میں دونوں رہنماوں نے اقوام متحدہ کی قراردادوں اور منصفانہ اور پائیدار حل کے لیےہنگامی اقدامات پر بھی زور دیا۔

Control Taken Over! Mohsin Naqvi Makes a Major Announcement
Governor’s Rule and Emergency Are Constitutional Powers, Says Maryam Aurangzeb
Ending Terrorism Is Our Top Priority - Emergency in KP
Gaza Film Receives Huge Acclaim in Israel, Netanyahu Furious
Sohail Sameer looks like Professor! - Police ne dance karwadiya - Hasna Mana Hai
System Reboot in Pakistan? Faisal Vawda's Shocking Statement












