PTI formally announces Jahangir Tareen group, includes 31 assembly members
Posted By: Joshi on 19-05-2021 | 00:02:48Category: Political Videos, Newsاسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین اور ان کے ہم خیال ارکان اسمبلی نے پارٹی کے متوازی اپنا گروپ بنانے کا باضابطہ اعلان کردیا جب قومی و پنجاب اسمبلی میں اپنے پارلیمانی لیڈر بھی مقرر کردیے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق جہانگیر ترین گروپ کی جانب سے ہم خیال 31 ارکان اسمبلی کے لیے عشایہ دیا گیا جہاں اس گروپ کو باضابطہ طور پر سامنے لانے کا اعلان کیا گیا۔
رکن پنجاب اسمبلی سلمان نعیم نے بتایا کہ جہانگیر ترین کے عشایے میں ہم خیال ارکان اسمبلی نے شرکت کی اور یہیں گروپ کو باضابطہ طور پر سامنے لانے کا فیصلہ کیا گیا اور گروپ کا نام جہانگیر ترین ہم خیال گروپ رکھا گیا ہے، گروپ کے ارکان سے وفاداری کا حلف لیا جائے گا۔
انہوں ںے بتایا کہ ہم خیال ارکان اسمبلی نے جمعہ کو پنجاب اسمبلی میں پاور شو کا فیصلہ کیا ہے ساتھ ہی یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں اپنے پارلیمانی لیڈرز مقرر کیے جائیں جس کے لیے راجہ ریاض کو قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی میں سعید اکبر نوانی کو پارلیمانی لیڈر مقرر کیا گیا ہے۔
نعمان لنگڑیال نے کہا کہ اجلاس میں 31 ارکان اسمبلی نے شرکت کی، جہانگیر ترین کے ساتھ غلط ہوا اسی لیے ان کا ساتھ دے رہے ہیں، ہمیں وزیراعظم عمران خان پر اعتماد ہے لیکن ہم اپنے ایجنڈے پر متفق ہیں، ہم جہانگیر ترین کی پیشی پر ان کے ساتھ جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق گروپ کا اتوار کو دوبارہ اجلاس طلب کرلیا گیا ہے جہاں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

Control Taken Over! Mohsin Naqvi Makes a Major Announcement
Governor’s Rule and Emergency Are Constitutional Powers, Says Maryam Aurangzeb
Ending Terrorism Is Our Top Priority - Emergency in KP
Gaza Film Receives Huge Acclaim in Israel, Netanyahu Furious
Sohail Sameer looks like Professor! - Police ne dance karwadiya - Hasna Mana Hai
System Reboot in Pakistan? Faisal Vawda's Shocking Statement












