One tweet deprived Elon Musk of the title of the second richest man
Posted By: Kabir on 19-05-2021 | 00:03:48Category: Political Videos, Newsکیلیفورنیا: رواں سال مارچ میں دنیا کے دوسرے امیر ترین فرد بننے والے ایلون مسک اپنی ٹوئٹس کی وجہ سے اس اعزاز سے محروم ہوگئے۔
بلومبرگ کے مطابق ایلون مسک کی حال ہی میں بٹ کوائن وصول نہ کرنے کی ٹوئٹس سے جہاں ایک طرف بٹ کوائن کی قیمتوں میں تنزلی جاری ہے، اسی رفتار سے ان کی دولت میں بھی کمی ہورہی ہے۔
رواں سال مارچ میں ہی ایلون مسک کا اندراج ’ بلومبرگ بلینیئر انڈیکس‘ میں دنیا کے دوسرے امیر ترین فرد کے طور پرکیا گیا تھا۔ مارچ میں ان کی دولت کا تخمینہ 160 اعشاریہ 60 ارب ڈالر لگایا گیا تھا تاہم اب ان کی جگہ برقی کار بنانے والی کمپنی LVMH کے چیئرمین برنارڈ آرنلٹ نے لے لی ہے۔
ارب پتی امریکیوں کی ٹریکنگ کرنے والے بلومبرگ ویلتھ انڈیکس کے مطابق اب تک ایلون مسک کی دولت میں 9 اعشاریہ 1 ارب ڈالر تک کی کمی ہوچکی ہے۔ جب کہ آرنالٹ کی دولت 47 ارب ڈالر اضافے کے بعد 161 اعشاریہ 2 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔
واضح رہے کہ 13 مئی کو ہی ٹیسلا کی جانب ٹویٹر پر ایک بیان جاری کیا گیا تھا جس کے مطابق ٹیسلا نے ڈیجیٹل کرنسی کو ادائیگیوں کے لیے وصول نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ایلون مسک کی اس ٹوئٹ کے بعد سے اب تک بٹ کوئن کی قیمت میں 15 فیصد تک کمی ہوچکی ہے جب کہ ان کے حصص کی قیمتیں بھی تنزلی کا شکار ہیں۔

Hania Aamir's new video on Asim Azhar's song goes viral on social media
Is good news coming to Neelam Munir's house? Viral video creates a stir
PPP walks out of budget session, decides to boycott
In the budget, we worked for exports and tax system, says Finance Minister
Expansion of financial facilities in Pakistan, a new journey of public prosperity and economic development
Another increase in the price of gold, how high did it reach per tola?












