Imran Khan will vote in Jahangir Group's budget: Sheikh Rashid
Posted By: Kabir on 19-05-2021 | 07:23:01Category: Political Videos, Newsراولپنڈی: وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ گروپ بنتے رہتے ہیں، یہ لوگ عمران خان کے ساتھ ہیں، جہانگیرترین گروپ بجٹ میں عمران خان کو ووٹ دے گا۔
راولپنڈی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب تاریخی دورہ تھا جس میں دوطرفہ تعلقات کو مزیدفروغ ملا، اب پاکستان کے سعودی عرب سے تعلقات اتنے مضبوط ہوگئے جتنے پہلے کبھی پہلے نہ تھے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جماعتوں میں گروپ بنتےرہتےہیں، جہانگیر ترین کا مسئلہ کوئی بڑا نہیں، جہانگیر ترین گروپ بجٹ میں عمران خان کو ووٹ دے گا۔
وزیرداخلہ نے کہا کہ کابینہ نے کل فلسطین میں امداد بھیجی ہے، جمعہ کو ڈھائی بجے لال حویلی کے باہر فلسطینیوں کے حق میں جلسہ ہوگا، لال حویلی کے باہر کوویڈ کا خیال رکھ کر جلسہ کریں۔

Gold price increases by Rs 1,500 per tola
Pakistan decides to buy advanced stealth fighter jets J-35
Holding the Pakistan-India match in the T20 World Cup saved the ICC $174 million.
India wait on Abhishek Sharma's recovery; Bumrah bowls again
Nepal seek to turn promise into points
RR likely to remain in Jaipur, subject to conditions












