Crackdown against bitcoin, price falls to earth
Posted By: Akram on 19-05-2021 | 16:06:18Category: Political Videos, Newsبیجنگ: دنیا کی سب سے مہنگی سمجھی جانی والی کرپٹو کرنسی بٹ کوائن کی قیمتوں میں گراوٹ کا سلسلہ بدستور جاری ہے، اور چین میں ہونے والے کریک ڈاؤن کے بعد اس کی قیمت میں تیزی سے کمی کا رجحان جاری ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق کرپٹو کرنسی پر چین کی جانب سے عائد کی گئی، نئی پابندیوں کے بعد بٹ کوائن کی قیمت 40 ہزار ڈالر سے بھی نیچے آگئی ہے.
چین نے کرپٹو کرنسی کی ٹرانزیکشن کی خدمات فراہم کرنے والی مالیاتی کمپنیوں پر پابندی عائد کردی تھی، جب کہ تین ریاستی اداروں ’ نیشنل انٹرنیٹ فنانس ایسوسی ایشن آف چائنا‘ ، ’چائنا بینکنگ ایسوسی ایشن‘ اور’پیمنٹ اینڈ کلیرنگ ایسوسی ایشن ‘ نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر وارننگ جاری کی تھی اورکرپٹو کرنسی کی خرید و فروخت کو سٹہ قرار دیتے ہوئے اس میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو تنبیہ بھی کی تھی۔
چینی حکومت کے اس اقدام کے بعد بٹ کوائن کی قیمت میں 13 فیصد، جبکہ دیگر ڈیجیٹل کوائن ایتھریم، ڈوج کوائین کی قیمت میں 18 فیصد کمی ہوئی۔ جب کہ گزشتہ ہفتے ٹیسلا کی جانب سے بٹ کوائن کووصول نہ کرنے کے اعلان سے اس کی قیمت میں 10 سے زائد کی کمی ہوگئی تھی۔
یاد رہے کہ چین نےمنی لانڈرنگ کے خاتمے کے لیے 2019 سے بٹ کوائن کی تجارت کو غیر قانونی قرار دے رکھا ہے، لیکن لوگوں کی جانب سے بٹ کوائن اور دیگر کرپٹو کرنسی کی ٹریڈ نے بیجنگ کی مشکلات میں اضافہ کررکھا ہے۔

Control Taken Over! Mohsin Naqvi Makes a Major Announcement
Governor’s Rule and Emergency Are Constitutional Powers, Says Maryam Aurangzeb
Ending Terrorism Is Our Top Priority - Emergency in KP
Gaza Film Receives Huge Acclaim in Israel, Netanyahu Furious
Sohail Sameer looks like Professor! - Police ne dance karwadiya - Hasna Mana Hai
System Reboot in Pakistan? Faisal Vawda's Shocking Statement












