Pakistan demands deployment of international forces in Gaza
Posted By: Akbar on 20-05-2021 | 16:09:59Category: Political Videos, Newsنیویارک: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بس بہت ہوگیا، اسرائیلی مظالم روکنے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں اور غزہ کی مخدوش صورتحال پر بین الاقوامی افواج غزہ کے اندر تعینات کی جائیں۔
غزہ کی صورتحال پر نیویارک میں بلائے گئے اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ اب اسرائیل کو کہا جائے کہ بس بہت ہوگیا، اسرائیل کو انسانیت کے خلاف ان جرائم کی معافی نہیں ملنی چاہیے، انسانی حقوق کے عالمی ادارے جنگی جرائم پر اسرائیل سے بازپرس کریں۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے مظلوم فلسطینی باشندوں پر ظلم کی انتہا کررکھی ہے، اسرائیلی مظالم سے درجنوں فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی، پچاس ہزار بے گھر ہوگئے، بمباری کے سبب غزہ میں اشیائے خورونوش کی قلت ہے، غزہ اندھیرے میں ڈوب چکا اور روشنی صرف اسرائیلی میزائل حملوں کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی مظالم روکنے کے لیے فوری اقدامات کا وقت آچکا، سلامتی کونسل کی جانب سے اپنی ذمہ داریوں سے غفلت افسوس ناک ہے، آج ہم انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کچھ کرتے ہیں یا نہیں یہ تاریخ کا حصہ بن جائے گا، اسرائیلی جارحیت کا فوری خاتمہ عالمی برادری کی ترجیح ہونی چاہیے۔

Former US Vice President Kamala Harris makes strong statement on Trump's war decision
A special meeting was chaired by Pakistan Muslim League-Nawaz President Muhammad Nawaz Sharif and Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif.
Foreign delegations likely to arrive in Islamabad today for second round of US-Iran peace talks
Trump claims to have seized Iranian ship in Strait of Hormuz
Iran confirms US attack on naval vessel, announces swift response
We are at war with Iran, new developments could occur at any moment. Israeli Prime Minister's new threat












