The United States wants to bring the bitcoin into the Cotyx Net
Posted By: Joshi on 21-05-2021 | 01:23:25Category: Political Videos, Newsواشنگٹن: امریکی محکمہ خزانہ بٹ کوائن کی تیزی سے بڑھتی ہوئی مقبولیت کے سبب اسے ٹیکس نیٹ میں لانے کا خواہش مند ہے۔
بلومبرگ میں شائع ہونے والی خبر کے مطابق بائیڈن انتظامیہ نے کرپٹو کرنسی کی دنیامیں ٹیکس کا چکمہ دے کر نکلنے والے افراد سے ٹیکس وصول کرنے کی تجویز دی ہے۔ جب کہ گزشتہ سال ہی انٹر نل رینیو سروس( آ ئی آر ایس) نے انفرادی ٹیکس ریٹرن فارم 1040میں کرپٹو کے حوالے سے ایک شق بھی شامل کر دی تھی۔
اس حوالے سے امریکی محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ نے ٹیکس وصولی کو مزید بہتر بنانے کے لیے جو تجاویز دی ہیں اس میں ایک شق یہ بھی ہے کہ 10 ہزار ڈالر سے زائد کی کرپٹو کرنسی کو ٹرانسفر کرنے پر انٹرنل ریونیو سروس میں اندراج کیا جائے۔ جب کہ دس ہزار امریکی ڈالر سے زائد مالیت کے کرپٹو اثاثے وصول کرنے والے بزنسزکے ساتھ نقد لین دین کا بھی آئی آر ایس میں اندراج کرایا جائے۔
محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ موجودہ کاروباری لین دین میں کرپٹو کرنسی کا حصہ بہت کم ہے۔ تاہم بائیڈن انتظامیہ ورچوئل کرنسی کے لین دین میں زیادہ سے زیادہ شفافیت لانے پر کام کر رہی ہے۔ جب کہ نئی امریکی انتظامیہ ٹیکس آمدن میں اضافے کے لیے بینکوں سے اکاؤنٹ فلو کی رپورٹ بھی طلب کر رہی ہے۔ یاد رہے کرپٹو کرنسی کو پہلے ہی ٹیکس سے گریز اور غیر قانونی سرگرمیوں میں سہولت فراہم کرنے کے مسائل کی وجہ سے نمایاں اہمیت حاصل ہے

Control Taken Over! Mohsin Naqvi Makes a Major Announcement
Governor’s Rule and Emergency Are Constitutional Powers, Says Maryam Aurangzeb
Ending Terrorism Is Our Top Priority - Emergency in KP
Gaza Film Receives Huge Acclaim in Israel, Netanyahu Furious
Sohail Sameer looks like Professor! - Police ne dance karwadiya - Hasna Mana Hai
System Reboot in Pakistan? Faisal Vawda's Shocking Statement












