Drone strike on Iran's nuclear power plant fails
Posted By: Kabir Khan on 23-06-2021 | 12:37:30Category: Political Videos, Newsتہران: ایران میں جوہری توانائی کے ادارے کی عمارت پر بارود سے بھرے ڈرون کے ذریعے حملہ کرنے کی کوشش کی گئی تاہم دفاعی نظام نے بروقت ردعمل دیتے ہوئے حملے کو ناکام بنا دیا۔
ایرانی کے سرکاری ٹیلی وژن کے مطابق جوہری توانائی کے سویلین ادارے کی عمارت پر ڈرون حملے کی ایک کوشش کو ناکام بنا دیا گیا۔ حملے میں جانی و مالی نقصان نہی ہوا تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ ڈرون کو کہاں سے کنٹرول کیا جا رہا تھا۔
تاحال کسی شدت پسند گروپ نے ڈرون حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم ایران کے قدامت پرستوں کی جانب سے ملکی ایٹمی پروگرام کو سبوتاژ کرنے سنگین دھمکیاں دینے والے اسرائیل کو حملے کا ذمہ دار قرار دیا جا رہا ہے۔
اسرائیل نے ایٹمی ادارے کی عمارت پر ڈرون حملے کے حوالے سے کسی قسم کا بیان جاری نہیں کیا ہے۔ گزشتہ روز اسرائیل کے نومنتخب وزیراعظم نفتالی بینیٹ نے ایران جو جوہری پروگرام کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے ایکشن لینے کا مطالبہ کیا تھا۔
سوشل میڈیا پر پاسداران انقلاب سے منسلک اکاؤنٹس پر جاری تصاویر میں ایک تباہ حال ڈرون کو دیکھا جا سکتا ہے تاہم ڈرون کی ساخت اور ملکیت کے حوالے کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی۔

Pakistan Army Aviation's Mi-17 helicopter crashes, all personnel martyred, ISPR
Mahira Khan's meeting with King Charles; Videos go viral on social media
Nepalese man wins world title by descending stairs on his hands
Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.
Iran says it will not negotiate with the US under threats












