India Ke 19 ATM Se 48 Lakhs Rupees Chori Ho Gaye
Posted By: Shaheen Afridi on 23-06-2021 | 12:40:10Category: Political Videos, Newsچینائی: بھارت میں دو چوروں نے 19 اے ٹی ایم سے 48 لاکھ روپے چرا لیے اور حیران کن طور پر بینک کے ریکارڈ میں مجموعی بیلنس وہی رہا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق تمل ناڈو کے دارالحکومت چینائی میں پولیس کو دو چوروں کی تلاش ہے جنہوں نے انوکھے انداز میں 19 اے ٹی ایم سے اس طرح رقم چرائی کہ مشین کو معمولی سا بھی نقصان نہیں پہنچا اور نہ ہی بینک کے مجموعی بیلنس کوئی کمی واقع ہوئی۔
اسٹیٹ بینک آف انڈیا نے شہر کی 19 اے ٹی ایم سے 48 لاکھ کی چوری کے بعد شہر بھر میں اے ٹی ایم سروس معطل کردی۔ پولیس اور ماہرین سر جوڑ کر بیٹھ کرگئے ہیں کہ کس طرح چور صرف جاپانی ساختہ مخصوص اے ٹی ایم سے رقم چوری کرنے میں کامیاب ہوئے۔
پولیس کا کہنا ہے چوروں نے اے ٹی ایم کے سینسرز کو روکنے کے لئے کسی طرح کا آلہ استعمال کیا۔ وہ مشین سے نقد رقم نکلواتے اور اس وقت تک انتظار کرتے رہتے جب تک کہ مشین رقم واپس کھینچنا شروع نہ کردے اور جیسے ہی مشین ایسا کرتی چور وہ آلہ ہٹا دیتے لیکن مشین دکھائے گی کہ نکالی گئی تمام رقم واپس جمع کرا دی گئی ہے۔
چوروں کو پکڑنے کے لئے ایڈیشنل کمشنر کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے۔ ٹیم نے تفتیش کے لیے اے ٹی ایم بنانے والی جاپانی کمپنی سے بھی رابطہ کیا ہے۔

Control Taken Over! Mohsin Naqvi Makes a Major Announcement
Governor’s Rule and Emergency Are Constitutional Powers, Says Maryam Aurangzeb
Ending Terrorism Is Our Top Priority - Emergency in KP
Gaza Film Receives Huge Acclaim in Israel, Netanyahu Furious
Sohail Sameer looks like Professor! - Police ne dance karwadiya - Hasna Mana Hai
System Reboot in Pakistan? Faisal Vawda's Shocking Statement












