Pak-Turkish cooperation will have positive effects on regional peace and stability, says Army Chief
Posted By: Ahmed Ali on 23-06-2021 | 12:43:28Category: Political Videos, Newsآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ علاقائی امن کے لیے پاکستان کی کوششوں میں ساتھ دینے پر ترکی کے مشکور ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورہ پر ترکی پہنچ گئے جہاں انہوں نے ترک وزارت دفاع کا دورہ کیا اس موقع پر انہیں فوجی دستوں نے گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔
آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے ترک وزیر دفاع جنرل ریٹائرڈ ہولوسکئی اکر، کمانڈر ترکش جنرل سٹاف جنرل یاسر گلر اور کمانڈر ترک لینڈ فورسز جنرل امیت دندر سے ملاقاتیں کیں۔
اس دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں افغان امن عمل اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ دفاعی اور سیکیورٹی تعاون پر بھی بات چیت کی گئی۔
آرمی چیف نے پاکستان کے ساتھ ترکی کے تعلقات باالخصوص خطے میں قیام امن کے لئے کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ترکی خطے کا اہم ترین مسلم ملک ہے، علاقائی امن کے لیے پاکستان کی کوششوں میں ساتھ دینے پر ترکی کے مشکور ہیں، پاک ترکی تعاون سے علاقائی امن واستحکام پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔
ترک وزیردفاع نے علاقائی امن واستحکام باالخصوص افغان امن عمل کے لئے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا۔ ترک وزیردفاع نے دونوں برادر ممالک کے مابین بہتر تعلقات کے لئے کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

Former US Vice President Kamala Harris makes strong statement on Trump's war decision
A special meeting was chaired by Pakistan Muslim League-Nawaz President Muhammad Nawaz Sharif and Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif.
Foreign delegations likely to arrive in Islamabad today for second round of US-Iran peace talks
Trump claims to have seized Iranian ship in Strait of Hormuz
We are at war with Iran, new developments could occur at any moment. Israeli Prime Minister's new threat
Iran confirms US attack on naval vessel, announces swift response












