Afghanistan Mein Pakistan Ke Khilaaf Naare
Posted By: Ahmed Ali on 07-09-2021 | 09:31:58Category: Political Videos, Newsافغانستان میں پاکستان مخالف نعرے لگانے پر طالبان کی کارروائی
کابل: افغانستان میں پاکستان مخالف ریلی منتشر کرنے کے لیے طالبان نے ہوائی فائرنگ کی اور مظاہرین کو منتشر کردیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان دارالحکومت کابل میں پاکستان مخالف ریلی نکالی گئی جس میں پاکستان کے خلاف نعرے بازی کی گئی، 70 کے قریب مظاہرین جن میں زیادہ تر خواتین شامل تھیں، پاکستانی سفارت خانے کے سامنے کھڑے ہوگئیں اور نعرے بازی شروع کردی جس پر طالبان نے ہوائی فائرنگ کی اور مظاہرین کو منتشر کردیا۔
واضح رہے کہ افغانستان پر طالبان کے کنٹرول کے بعد سے ملک میں مختلف تنظیموں کی جانب سے مظاہرہ کیا گیا ہے، چند روز قبل بھی افغان خواتین نے اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے احتجاجی ریلی نکالی تھی اور افغان صدارتی محل جانے کی کوشش کی تاہم طالبان نے ریلی کو صدارتی محل جانے سے روک دیا تھا۔

Control Taken Over! Mohsin Naqvi Makes a Major Announcement
Governor’s Rule and Emergency Are Constitutional Powers, Says Maryam Aurangzeb
Ending Terrorism Is Our Top Priority - Emergency in KP
Gaza Film Receives Huge Acclaim in Israel, Netanyahu Furious
Sohail Sameer looks like Professor! - Police ne dance karwadiya - Hasna Mana Hai
System Reboot in Pakistan? Faisal Vawda's Shocking Statement












