Pakistan was expelled from the emerging market
Posted By: Ahmed Ali on 08-09-2021 | 07:22:02Category: Political Videos, Newsپاکستان کوایمرجنگ مارکیٹ سے نکال دیا گیا
کراچی: ایم ایس سی آئی کی جانب سے نئی درجہ بندی کے بعد پاکستان کو ایمرجنگ مارکیٹ سے ڈاؤن گریڈ کرکے فرنٹیئرمارکیٹ انڈیکس میں شامل کردیا گیا ہے۔
ایم ایس سی آئی کی جانب سے نئی درجہ بندی کے بعد پاکستان کوایمرجنگ مارکیٹ سے ڈاؤن گریڈ کرکے فرنٹیئرمارکیٹ انڈیکس میں شامل کردیا گیا ہے۔ ایم ایس سی آئی نے یہ فیصلہ مارکیٹ کے شراکتداروں کے فیڈ بیک کی بنیاد پرکیا ہے۔ ایم ایس سی آئی نے پاکستان کو ایمرجنگ مارکیٹ سے فرنٹیئرمارکیٹ انڈیکس میں منتقلی کے حوالے سے شراکتداروں کی رائے بھی لی تھی۔
ایم ایس سی آئی نے یہ فیصلہ اپنے ششماہی جائزے میں کیا ہے اور پاکستان کو ایم ایس سی آئی کے فرنٹیئر مارکیٹ میں ستمبر 2021 سے منتقل کردیا جائے گا۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ فرنٹیئر مارکیٹ میں ویٹیج 1.90 فیصد ہوگا۔ پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ ایمرجنگ مارکیٹ تک رسائی کی ضروریات کو پورا کرتی تھی۔ ایم ایس سی آئی کے مطابق پاکستانی اسٹاک مارکیٹ کا حجم ، معیارات اور لیکوڈٹی کے معیار پرپورا نہیں اترتی ہے۔
واضح رہے کہ مزکورہ فیصلے سے قبل پاکستان کے مجموعی طورپر19 ادارے ایمرجنگ مارکیٹ انڈیکس میں شامل تھے جن میں 3 بڑے حجم اور16 چھوٹے حجم کی حامل کمپنیاں شامل تھیں جبکہ اس نئے فیصلے کے بعد ایمرجنگ مارکیٹ انڈیکس سے 4 بڑے حجم اور 19 چھوٹے حجم کی حامل کمپنیوں کو فرنٹئیرمارکیٹ انڈیکس میں منتقل کیا گیا ہے۔

Israel will no longer bomb Lebanon. US President
Hajj flights officially begin in Pakistan, first Hajj flight departs from Karachi with 160 pilgrims
Tremors of a 5.5 magnitude earthquake jolted Islamabad, Rawalpindi, Peshawar and other areas
Former US Vice President Kamala Harris makes strong statement on Trump's war decision
A special meeting was chaired by Pakistan Muslim League-Nawaz President Muhammad Nawaz Sharif and Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif.
Foreign delegations likely to arrive in Islamabad today for second round of US-Iran peace talks












