Cantonment elections; Federal Minister Ghulam Sarwar Khan fined for violating code of conduct
Posted By: Kabir Khan on 11-09-2021 | 09:54:53Category: Political Videos, Newsکنٹونمنٹ انتخابات؛ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وفاقی وزیر غلام سرور خان کو جرمانہ
راولپنڈی: ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نے کنٹونمنٹ انتخابات کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کو 30 ہزار روپے جرمانہ کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر شاہین غزل کی جانب سے وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان کو جاری سرکاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی شق نمبر 27 کے تحت صدر مملکت اور وزیر اعظم سمیت عوامی عہدہ رکھنے والا کوئی بھی شخص انتخابی امیدوار کے جلسے میں شرکت یا کنٹونمنٹ بورڈ کے کسی بھی وارڈ کا دورہ نہیں کرسکتا۔
ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نے کہا کہ وفاقی وزیر غلام سرور خان نے پابندی کے باوجود واہ کینٹ بورڈ وارڈ 5 میں امیدوار کے جلسہ میں شرکت اور تقریر کی، وفاقی وزیر پر انتخابی ضابطہ اخلاق خلاف ورزی کا الزام ثابت ہوگیا ہے۔ غلام سرور خان 30 ہزار روپے جرمانے کی رقم ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن میں جمع کرائیں۔

Pakistan Army Aviation's Mi-17 helicopter crashes, all personnel martyred, ISPR
Mahira Khan's meeting with King Charles; Videos go viral on social media
Nepalese man wins world title by descending stairs on his hands
Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.
Iran says it will not negotiate with the US under threats












