New Afghan Hakoomat Ko Tasleem Karna... Sheikh Rasheed
Posted By: Akram Khan on 12-09-2021 | 00:31:19Category: Political Videos, Newsنئی افغان حکومت کو کب تسلیم کرنا ہے یہ فیصلہ وزیراعظم کریں گے، وزیر داخلہ
کراچی: وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پنج شیر سے متعلق بھارتی میڈیا جھوٹا پروپیگنڈا کر رہا ہے، پاک فوج کسی چیز میں ملوث نہیں، افغانستان کی نئی حکومت کو تسلیم کرنے کے وقت کا فیصلہ وزیراعظم عمران خان کو کرنا ہے۔
پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل واوڈا کی رہائش گاہ پر ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ حکومت، پاک فوج، ایف آئی اے اور امیگریشن نے مل کر افغانستان سے ہزاروں افراد کا کامیابی سے انخلا کروایا، کوشش ہے خطے میں امن ہو، ہمارا بیانیہ بھی امن ہی ہے، خطے میں امن ہوگا تو دنیا میں بہتر پیغام جائے گا۔
شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان اور عمران خان کا کردار بہت اہم ہونے جارہا ہے، دنیا جانتی ہے اس خطے کا امن ساری دنیا کے امن سے وابستہ ہے، آج 40 سال بعد افغانستان میں امن کی فضا قائم ہوئی ہے، امن کے لیے 18 ماہ مذاکرات ہوئے جس کی صورت میں امریکا 31 اگست کی رات افغانستان سے چلا گیا۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ اب اگر امریکا نے اکاؤنٹ منجمد کیا تو اس اقدام سے انسانی بحران جنم لے سکتا ہے، امید ہے کہ موجودہ حالات میں امریکا افغانستان کے لیے امداد دے گا، پاکستان کے دو امدادی جہاز پہنچ چلے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان کی نئی حکومت تسلیم کرنے یا نہ کرنے اور کب کرنے کا فیصلہ وزیراعظم عمران خان کو کرنا ہے، دنیا کے چلنے اور انداز اختیار کرنے کا فیصلہ بھی عمران خان کا ہی ہوگا۔
وزیر داخلہ نے پنج شیر کے حوالے سے کیے جانے والے بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پنج شیر سے متعلق بھارتی میڈیا جھوٹا پروپیگنڈا کر رہا ہے، پاک فوج کسی چیز میں ملوث نہیں، طالبان جانے اور افغانستان جانے۔
شیخ رشید احمد نے بتایا کہ دو خواتین سمیت تین لوگوں کو طورخم کے ذریعے افغانستان جانے کی اجازت دی، جن میں سے دو خواتین واپس آچکی جبکہ ایک ایمبولینس جالندھر میں خراب ہے، سرحد سے علاج کے لیے بھیجنے کا فیصلہ وزارت داخلہ نے انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور عمران خان کی حکومت مزید ترقی کرے گی، چیف الیکشن کمیشن کے حوالے سے آج اتوار کو پریس کانفرنس میں اہم باتیں کروں گا۔

Israel will no longer bomb Lebanon. US President
Hajj flights officially begin in Pakistan, first Hajj flight departs from Karachi with 160 pilgrims
Tremors of a 5.5 magnitude earthquake jolted Islamabad, Rawalpindi, Peshawar and other areas
Former US Vice President Kamala Harris makes strong statement on Trump's war decision
A special meeting was chaired by Pakistan Muslim League-Nawaz President Muhammad Nawaz Sharif and Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif.
Foreign delegations likely to arrive in Islamabad today for second round of US-Iran peace talks












