No one in the education department should be paid, said the Minister of Education and Culture
Posted By: Akram Khan on 12-09-2021 | 12:28:25Category: Political Videos, Newsمحکمہ تعلیم کا کوئی بھی فرد ہو اسے پیسے نہ دیے جائے، وزیر تعلیم و ثقافت
وزیر تعلیم و ثقافت سید سردار علی شاہ نے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم کا کوئی بھی فرد ہو اسے پیسے نہ دیے جائے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم و ثقافت سید سردار علی شاہ نے محکمہ تعلیم کے لیے اساتذہ کی بھرتیوں کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کل ہونے والی بھرتیاں پچھلے سالوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہوگی، ہم نے کوشش کی ہے کہ بھرتیوں کو شفاف رکھا جائے۔
سید سردار علی شاہ نے کہا کہ ہم اساتذہ کی بھرتیوں میں بہتر عمل بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں، افواہیں گردش کررہی ہیں کہ کچھ کرپشن ہورہی ہے، مکمل طور پر 3 لاکھ سے زیادہ اساتذہ نے حصہ لیا ہے، ہم 40 ہزار کے قریب بھرتیاں کرنے جارہے ہیں۔
وزیر تعلیم و ثقافت سید سردار علی شاہ کا کہنا تھا کہ محکمہ تعلیم کا کوئی بھی فرد ہو اسے پیسے نہ دیے جائے، اگر کوئی بھی ایسا فرد آپکی نظر میں ہو تو اسے سزا ہم دیں گے، ہم نے کوشش کی ہم کہ شفاف طریقے سے ٹیسٹ ہوجائے۔

Pakistan Army Aviation's Mi-17 helicopter crashes, all personnel martyred, ISPR
Mahira Khan's meeting with King Charles; Videos go viral on social media
Nepalese man wins world title by descending stairs on his hands
Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.
Iran says it will not negotiate with the US under threats












