The Taliban government is grateful to Pakistan for its assistance to Afghanistan
Posted By: Zaheer Khan on 14-09-2021 | 13:34:56Category: Political Videos, Newsطالبان حکومت افغانستان کو امداد دینے پر پاکستان کی شکرگزار
کابل: طالبان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نے کہا ہے کہ جہاں بھی تبدیلی آتی ہے وہاں اپنے اعتماد کے لوگوں پر مشتمل حکومت بنائی جاتی ہے اس لیے عالمی برادری حکومت سازی پر بے جا شرائط عائد نہ کرے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نے پریس کانفرنس میں دنیا پر امداد کی بحالی پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری کو امداد کو سیاست کی نذر نہ کرے۔
امارت اسلامیہ افغانستان کے وزیر خارجہ نے ایک ارب ڈالر کی امداد پر عالمی برادری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ مالی امداد کو مستحق افراد تک شفاف انداز میں پہنچانے کا انتظام کریں گے۔
وزیر خارجہ امیر خان متقی نے مزید کہا کہ امریکا ایک بڑا ملک اور اسے بڑے ظرف کا بھی مظاہرہ کرنا چاہیئے۔ پاکستان سمیت انسانی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے امداد کرنے والے دیگر ممالک کے شکر گزار ہیں۔
امارت اسلامیہ افغانستان کے وزیر داخلہ نے یہ بھی کہا کہ دنیا ہمارے سامنے شرائط نہ رکھے ہم اپنی مرضی کی حکومت بنائیں گے۔ جہاں نیا نظام آتا ہے وہاں اپنے اعتماد کے لوگوں کو ہی حکومت میں لایا جاتا ہے اور یہ کوئی نئی بات نہیں ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم تمام افغان عوام کی نمائندگی کرتے ہیں اور پچھلے ترقیاتی منصوبوں کو جاری رکھنا چاہتے ہیں۔ ملک میں روزگار کی فراہمی کے لیے تاجروں سے درخواست کرتے ہیں کہ اپنا کاروبار دوبارہ شروع کریں اور دکانیں کھولیں۔

Pakistan Army Aviation's Mi-17 helicopter crashes, all personnel martyred, ISPR
Mahira Khan's meeting with King Charles; Videos go viral on social media
Nepalese man wins world title by descending stairs on his hands
Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.
Iran says it will not negotiate with the US under threats












