The Taliban closed the women's ministry office and banned girls from attending secondary school
Posted By: Akram Khan on 18-09-2021 | 09:29:12Category: Political Videos, Newsطالبان نے وزارتِ خواتین کا دفتر بند اور لڑکیوں کے سیکنڈری اسکول آنے پر پابندی لگادی
کابل: افغانستان میں طالبان نے خواتین کے امور کی وزارت کے دفتر کو بند کردیا جب کہ اسکول میں ثانوی اور اعلیٰ ثانوی تعلیم کے لیے صرف لڑکوں کو اسکول آنے کی اجازت کا اعلان کیا گیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان نے وزارت امور خواتین کے دفتر کو ختم کرکے عملے کو باہر نکال دیا جب کہ اب دفتر کو اخلاقی پولیس کے دفتر کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز اور تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وزارت خواتین امور کی خواتین ملازمین دفتر کے باہر کھڑی ہیں اور طالبان سے کام کی اجازت دینے کا مطالبہ کر رہی ہیں تاہم طالبان دفتر پر بنے محکمے کے Logo اور نام کو مٹا دیتے ہیں۔
وزارت امور خواتین کے دفتر کو اخلاقی پولیس کے دفتر میں تبدیل کردیا گیا ہے جہاں اسلامی قوانین اور خواتین پر عائدپابندیوں پر عمل درآمد کو یقینی بنانے والی پولیس کا عملہ اپنا کام کریں گے۔
اسی طرح گزشتہ روز بھی وزارت تعلیم کی جانب سے جاری اعلامیہ میں ثانوی اور ہائی سکول میں صرف لڑکوں کو اسکول آنے کی اجازت دی گئی ہے یعنی لڑکیاں صرف پرائمری اسکول میں آسکتی ہیں سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری میں ان پر پابندی ہوگی۔

Control Taken Over! Mohsin Naqvi Makes a Major Announcement
Governor’s Rule and Emergency Are Constitutional Powers, Says Maryam Aurangzeb
Ending Terrorism Is Our Top Priority - Emergency in KP
Gaza Film Receives Huge Acclaim in Israel, Netanyahu Furious
Sohail Sameer looks like Professor! - Police ne dance karwadiya - Hasna Mana Hai
System Reboot in Pakistan? Faisal Vawda's Shocking Statement












