Aiza Khan's dance video to Sri Devi's song goes viral
Posted By: Akram Khan on 22-09-2021 | 10:23:51Category: Political Videos, Newsعائزہ خان کی سری دیوی کے گانے پر ڈانس کی ویڈیو وائرل
کراچی: اداکارہ عائزہ خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ بالی ووڈ کی آنجہانی اداکارہ سری دیوی کے مشہور گانے ’’میرے ہاتھوں میں‘‘پر ڈانس کررہی ہیں۔
عائزہ خان ڈراما سیریل ’’لاپتہ‘‘ میں ایک ٹک ٹاکر کا کردار ادا کررہی ہیں اور اپنے کردار کی ڈیمانڈ کے مطابق وہ ڈرامے میں بالی ووڈ اور لالی ووڈ کی کئی اداکاراؤں کے روپ میں نظر آرہی ہیں۔ جن میں میڈم نورجہاں، سری دیوی، مادھوری ڈکشٹ، اداکارہ کاجول اور سپر اسٹار ماہرہ خان شامل ہیں۔ عائزہ خان ان اداکاراؤں کے روپ میں اپنی جھلکیاں سوشل میڈیا پر پہلے بھی شیئر کرچکی ہیں۔ جنہیں مداحوں نے بے حد پسند کیا تھا۔

گزشتہ روز عائزہ خان نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ بالی ووڈ کی پہلی فی میل سپر اسٹار آنجہانی اداکارہ سری دیوی کے مقبول گانے’’میرے ہاتھوں میں نو نو چوڑیاں ہیں‘‘ پر ڈانس کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔
مداحوں کو عائزہ خان کا ڈانس بے حد پسند آرہا ہے اور محض ایک دن میں اس ویڈیو کو انسٹاگرام پر 8 لاکھ سے زائد بار دیکھاجا چکا ہے۔ عائزہ خان کی ویڈیو کو نہ صرف پاکستان میں پسند کیا جارہا ہے بلکہ ان کی ویڈیو بھارت میں بھی مقبول ہورہی ہے۔
اس سے قبل عائزہ خان سری دیوی کو اپنی پسندیدہ اداکارہ قرار دے چکی ہیں۔ انہوں نے کہا تھا افسوس ہے سری دیوی ہمارا ساتھ بہت جلد چھوڑ گئیں۔ تاہم وہ بطور اداکارہ اور ایک ماں کی حیثیت سے ہمیشہ میرے لیے ایک متاثر کن شخصیت رہیں گی۔

Pakistan Army Aviation's Mi-17 helicopter crashes, all personnel martyred, ISPR
Mahira Khan's meeting with King Charles; Videos go viral on social media
Nepalese man wins world title by descending stairs on his hands
Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.
Iran says it will not negotiate with the US under threats












