Hira Mani shared WhatsApp chat before her father's death
Posted By: Akram Khan on 22-09-2021 | 11:15:09Category: Political Videos, Newsحرا مانی نے والد کے انتقال سے قبل کی ’واٹس ایپ چیٹ‘ شیئر کردی
کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول اداکارہ حرا مانی نے اپنے اور مرحوم والد کی انتقال سے قبل کی واٹس ایپ چیٹ شیئر کردی۔
اداکارہ حرا مانی نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر والد کے ہمراہ کی گئی باتوں کا اسکرین شاٹ شیئر کیا جسے مداحوں کی جانب سے بھی سراہا جارہا ہے اور ان کے مرحوم والد کے لیے دعائے مغفرت کی جارہی ہے۔
اسکرین شاٹ میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ کے والد نے انہیں پہلے اپنی تصویر بھیجی اور پھر نماز پڑھنے کی تلقین کی۔
اداکارہ کے والد نے چیٹ میں لکھا کہ ’بیٹا نماز پڑھ لیا کرو اور دونوں بیٹوں مزمل اور ابراہیم کو بھی نماز پڑھنے کا کہا کرو۔‘
اداکارہ کے والد نے یہ بھی کہا کہ ’تمہارے چہرے پر جو نور ہے وہ نماز سے ہمیشہ قائم رہے گا بلکہ دگنا ہوجائے گا۔‘
حرا مانی نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا کہ ’میری زندگی کا نور میرے ابو تھے بے شک نماز میں سکون ہے۔‘
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں حرا مانی کے والد سید فرخ جمال کا رضائے الٰہی سے انتقال کرگئے تھے۔

Control Taken Over! Mohsin Naqvi Makes a Major Announcement
Governor’s Rule and Emergency Are Constitutional Powers, Says Maryam Aurangzeb
Ending Terrorism Is Our Top Priority - Emergency in KP
Gaza Film Receives Huge Acclaim in Israel, Netanyahu Furious
Sohail Sameer looks like Professor! - Police ne dance karwadiya - Hasna Mana Hai
System Reboot in Pakistan? Faisal Vawda's Shocking Statement












