In Dubai, the Indian Premier League began to cause Corona to spread
Posted By: Arshad on 22-09-2021 | 13:04:22Category: Political Videos, Newsدبئی میں انڈین پریمیئر لیگ کورونا پھیلانے کا سبب بننے لگی
دبئی : کورونا نے دبئی میں جاری آئی پی ایل میں شریک بھارتی کھلاڑیوں کو ’کلین بولڈ‘ کرنا شروع کردیا ہے، لیکن اپنی روایتی ہٹ دھرمی کو برقرار رکھتے ہوئے آئی پی ایل کے منتظمین آج سن رائزر حیدرآباد اور دہلی کیپیٹلز کے درمیان ہونے والے میچ کا انعقاد کرا رہے ہیں۔
الجزیرہ میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق سن رائزر حیدرآباد کے باؤلرتھنگاراسو نترجن نے انڈین پریمیئر لیگ کے پہلے ’ کورونا مثبت‘ کھلاڑی کا اعزار حاصل کرلیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق نترجن اور سن رائزر حیدرآباد میں ان کے 6 قریبی ساتھیوں بشمول آل راؤنڈر وجے شنکرکو ان دیگر کھلاڑیوں سے علیحدہ کردیا گیا جو آج دبئی کے انٹرنیشنل اسٹیدیم میں ہونے والے ٹی 20 ٹورنامنٹ میں دہلی کیپیٹلز کا سامنا کریں گے۔
اس بارے میں حیدرآبادی ٹیم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نترجن ، ٹیم مینیجر وجے کمار، فزیو تھیراپسٹ جے شیام سندر، ڈاکٹرانجنا وینن، لاجسٹک مینیجر توشار کیھد کر اور نیٹ باؤلر پیریاسمے گنیسا کو قرنطینہ کردیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ انڈیا میں کورونا کی تباہ کاریوں کی وجہ سے 5 ماہ کے تعطل کے بعد اتوار سے دبئی میں آئی پی ایل کا دوبارہ آغاز کیا گیا ہے۔

Pakistan Army Aviation's Mi-17 helicopter crashes, all personnel martyred, ISPR
Mahira Khan's meeting with King Charles; Videos go viral on social media
Nepalese man wins world title by descending stairs on his hands
Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.
Iran says it will not negotiate with the US under threats












