The army chief was not complicit in the sin of extension, Maryam Nawaz
Posted By: Ahmed Ali on 23-09-2021 | 07:34:50Category: Political Videos, Newsآرمی چیف کو ایکسٹینشن کے گناہ میں شریک نہیں تھی، مریم نواز
اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ وہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کا ووٹ دینے کے گناہ میں شریک نہ تھیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے 2 رکنی بنچ نے ایون فیلڈ ریفرنس اپیلوں کی سماعت کی تو مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر عدالت میں پیش ہوئے۔ دونوں نے سینئر وکیل عرفان قادر کو پیروی کے لیے ہائر کر لیا۔ عطا تارڑ نے عدالت سے چار ہفتے کی مہلت دینے کی استدعا کی۔ نیب پراسیکیوٹر نے مہلت کی استدعا پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ اس کیس میں بار بار التوا مانگا جارہا ہے ۔ عدالت نے مہلت کی استدعا منظور کرتے ہوئے چھ اکتوبر تک کیس کی سماعت ملتوی کردی۔
مریم نواز نے کمرہ عدالت میں غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چئیرمین نیب کی توسیع کا باقاعدہ اعلان ہوا تو اپنا رد عمل دیں گے، حکومتی پالیسی ہے نیب سے اپوزیشن کا کردار نکال دیا جائے اور حکومتی وزرا کے بھائیوں کو ڈال دیا جائے، حکومت کا الیکٹرانک ووٹنگ کی بات کرنا دھاندلی کا ہی منصوبہ ہے، جس حکومت کی بنیاد ہی دھاندلی ہے اس کا شفافیت سے کیا تعلق ہے؟ ، حکومت کو چار سال بعد بھی دھاندلی کا سہارا لینا پڑ رہا ہے۔
صحافی نے سوال کیا کہ جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دی گئی تھی ، اب چئیرمین نیب کو بھی دی جا رہی ہے کیا کہیں گی؟۔ اس کے جواب میں مریم نواز نے کہا کہ پہلے والی ایکسٹینشن کے گناہ میں شریک نہیں تھی۔

Control Taken Over! Mohsin Naqvi Makes a Major Announcement
Governor’s Rule and Emergency Are Constitutional Powers, Says Maryam Aurangzeb
Ending Terrorism Is Our Top Priority - Emergency in KP
Gaza Film Receives Huge Acclaim in Israel, Netanyahu Furious
Sohail Sameer looks like Professor! - Police ne dance karwadiya - Hasna Mana Hai
System Reboot in Pakistan? Faisal Vawda's Shocking Statement












