New Zealand and England tour of Pakistan to end the double standard, Usman Khawaja
Posted By: Baba Khan on 23-09-2021 | 09:13:08Category: Political Videos, Newsنیوزی لینڈ اور انگلینڈ کا دورہ پاکستان ختم کرنا دہرا معیار، عثمان خواجہ
لاہور: عثمان خواجہ نے نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی جانب سے پاکستان کا دورہ ختم کرنے کو دہرا معیار قرار دیدیا۔
آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر عثمان خواجہ نے نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان کے دورے ختم کرنے کے فیصلے کو دہرا معیار قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کے مقابلے میں بھارت میں حالات جیسے بھی ہوں مگر بھارت میں کرکٹ کھیلنے کو سب تیار ہوتے ہیں، اگر بھارت میں یہ صورتحال ہوتی تو پھر کوئی بھی ایسا نہ کرتا، اس کا مطلب تو یہ ہوا ہے کہ پیسہ بولتا ہے اور میرے خیال میں یہ ہی اس کی سب سے بڑی وجہ ہے۔
بائیں ہاتھ کے اوپنر نے پاکستان میں کرکٹ سیریز کھیلنے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ثابت کیا ہے کہ وہ ہر لحاظ سے محفوظ جگہ ہے، وہاں سکیورٹی کے سخت اور مثالی انتظامات کیے جاتے ہیں، میں نے سب سے یہ سنا ہے کہ لوگ وہاں محفوظ ہیں، میرے نزدیک پاکستان کے ٹورز کو ختم نہیں کرنا چاہیے۔

Control Taken Over! Mohsin Naqvi Makes a Major Announcement
Governor’s Rule and Emergency Are Constitutional Powers, Says Maryam Aurangzeb
Ending Terrorism Is Our Top Priority - Emergency in KP
Gaza Film Receives Huge Acclaim in Israel, Netanyahu Furious
Sohail Sameer looks like Professor! - Police ne dance karwadiya - Hasna Mana Hai
System Reboot in Pakistan? Faisal Vawda's Shocking Statement












