Preparation of fake Corona report at Bacha Khan International Airport revealed
Posted By: Armaan on 23-09-2021 | 16:27:46Category: Political Videos, Newsباچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جعلی کورونا رپورٹ کی تیاری کا انکشاف
پشاور : ایف آئی اے نے باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جعلی کورونا رپورٹ کی تیاری کے انکشاف کے بعد لیبارٹری کے انچارج سمیت 6افراد کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق پشاورکے باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جعلی کورونا رپورٹ تیاری کا انکشاف ہوا ، جس کے بعد ایف آئی اے نے لیبارٹری کے انچارج سمیت 6افراد کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا ہے۔
ایف آئی اے کے چھاپے کے دوران مسافر سے 2کورونارپورٹس برآمد ہوئیں ، مسافر کے پاس کورونا پازیٹو اور نیگیٹو دونوں رپورٹس موجود تھیں۔
مسافر نے کورونا کی جعلی رپورٹ پشاور ایئرپورٹ پر واقع نجی لیبارٹری سے لی تھیں ، جس کے بعد ایف آئی اے نے مسافر کو آف لوڈ کرکے تحقیقات شروع کردیں۔

Pakistan Army Aviation's Mi-17 helicopter crashes, all personnel martyred, ISPR
Mahira Khan's meeting with King Charles; Videos go viral on social media
Nepalese man wins world title by descending stairs on his hands
Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.
Iran says it will not negotiate with the US under threats












