T20 World Cup; Fawad Chaudhry's critical tweet regarding India's access to the semi-finals
Posted By: Ahmed on 04-11-2021 | 04:25:17Category: Political Videos, Newsٹی 20 ورلڈ کپ؛ بھارت کی سیمی فائنل تک رسائی سے متعلق فواد چوہدری کی تنقیدی ٹوئٹ
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے بھارت کے ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات کے حوالے سے مزاحیہ ٹوئٹ کی ہے۔
اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے ٹی20 میمز کے ہیش ٹیگ کے ساتھ کہا ہے کہ بھارت اب بھی سیمی فائنل میں پہنچ سکتا ہے اگر وہ جعلی ای میل نیوزی لینڈ کو بھیجے اور پھر نیوزی لینڈ سیکیورٹی خدشات پر یو اے ای سے ایونٹ ادھورا چھوڑ کر چلا جائے۔
واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کی سیمی فائنل میں پہنچنے کی امیدیں اگر ، مگر کا شکار ہیں، نیوزی لینڈ اگر اپنے بقیہ دو گروپ میچز جیت جائے تو وہ سیمی فائنل میں براہ راست پہنچ جائے گا، اگر بھارت اپنے بقیہ 2 میچ جیت جائے اور نیوزی لینڈ کو ایک میچ میں شکست ہوجائے تو پھر سیمی فائنل میں وہی ٹیم پہنچے گی جس کا فتح کا مارجن اچھا ہوگا۔

Pakistan Army Aviation's Mi-17 helicopter crashes, all personnel martyred, ISPR
Mahira Khan's meeting with King Charles; Videos go viral on social media
Nepalese man wins world title by descending stairs on his hands
Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.
Iran says it will not negotiate with the US under threats












