Written order issued on Imran Khan's bail application in 2 cases
Posted By: Amjad on 10-05-2023 | 14:41:08Category: Political Videos, Newsعمران خان کی 2 کیسوں میں ضمانت کی درخواست پر تحریری حکمنامہ جاری
اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گزشتہ روز محسن شاہنواز پرحملے اور اداروں کیخلاف کیسز میں ضمانت کی درخواست پر تحریری حکمنامہ جاری کردیا۔تحریری حکمنامے میں کہا گیا کہ عمران خان کیخلاف محسن شاہنواز پر حملے اور اداروں کیخلاف بیان پر مقدمات درج ہیں، دونوں مقدمات میں عمران خان کی عبوری ضمانت میں 16 مئی تک توسیع دی جاتی ہے۔ حکمنامے میں مزید کہا گیا کہ عمران خان کی نیب کیس میں گرفتاری قانونی ہے تاہم رجسٹرار ہائی کورٹ تشدد اور دیگر معاملے کی انکوائری کریں۔ عدالت نے سیکرٹری داخلہ اور آئی جی کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کردیئے۔عدالت نے رجسٹرار کو ذمہ داران کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کا بھی حکم دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت آئندہ 16 مئی تک ملتوی کردی۔

Hania Aamir's new video on Asim Azhar's song goes viral on social media
Is good news coming to Neelam Munir's house? Viral video creates a stir
PPP walks out of budget session, decides to boycott
In the budget, we worked for exports and tax system, says Finance Minister
Expansion of financial facilities in Pakistan, a new journey of public prosperity and economic development
Another increase in the price of gold, how high did it reach per tola?












