Arrest of Imran Khan: Islamabad Police registered 2 more cases
Posted By: Bhaggu on 10-05-2023 | 14:42:13Category: Political Videos, Newsعمران خان کی گرفتاری:اسلام آباد پولیس نے 2 اور مقدمات درج کرلئے
اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد توڑ پھوڑ کرنے پر 2 مقدمات درج کرلیے ہیں۔ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ کی حدود میں موجود بائیو میٹرک کے دفتر سے القادرٹرسٹ کیس میں گرفتار کیا گیا۔ گرفتاری کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے کارکن مشتعل ہو کر سڑکوں پر نکل آئے اور ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے ۔ملکی تاریخ میں پہلی بار راولپنڈی میں واقع پاک فوج کے ہیڈکوارٹر (جی ایچ کیو) اور لاہور میں کورکمانڈر ہاؤس میں بھی گھس کر توڑ پھوڑ بھی کی گئی۔اب اسلام آباد پولیس نے توڑ پھوڑ پر 2 مقدمات درج کرلیے ہیں، مقدمات تھانہ کھنہ اور تھانہ لوہی بھیر میں درج کیے گئے ہیں۔مقدمات میں کار سرکار میں مداخلت اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنا شامل ہیں۔مقدمات میں پی ٹی آئی کی مقامی قیادت اور درجنوں نامعلوم کارکن ملزم نامزد کیے گئے ہیں۔

Former US Vice President Kamala Harris makes strong statement on Trump's war decision
Foreign delegations likely to arrive in Islamabad today for second round of US-Iran peace talks
Trump claims to have seized Iranian ship in Strait of Hormuz
Iran confirms US attack on naval vessel, announces swift response
A special meeting was chaired by Pakistan Muslim League-Nawaz President Muhammad Nawaz Sharif and Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif.
We are at war with Iran, new developments could occur at any moment. Israeli Prime Minister's new threat












