Arrest of Imran Khan declared illegal
Posted By: Akram on 11-05-2023 | 14:03:56Category: Political Videos, Newsعمران خان کی گرفتاری غیر قانونی قرار سپریم کورٹ نے عمران خان کی گرفتاری غیر قانونی قرار دیدی ۔ تفصیلات کے مطابق اب سے کچھ دیر قبل چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو سپریم کورٹ پہنچایا گیا،عمران خان کو آئی جی اسلام آباد ججز گیٹ سے سپریم کورٹ لے کر پہنچے۔ چیف جسٹس نے عمران خان کو دیکھ کر کہا کہ آپ کو دیکھ کر خوشی ہوئی ، سپریم کورٹ نے عمران خان کو پیش کرنے کا حکم د یا تھا یاد رہے سپریم کورٹ میں عمران خان کی گرفتاری کو گزشتہ روز چیلنج کیا گیا تھا جس میں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ عمران خان کی گرفتاری غیر قانونی ہے، ہائیکورٹ کا عمران خان کی گرفتاری قانونی قرار دینے کا حکم کالعدم قرار دیا جائے اور عمران خان کو عدالت کے سامنے پیش کرنےکا حکم دیا جائے۔

Hania Aamir's new video on Asim Azhar's song goes viral on social media
Is good news coming to Neelam Munir's house? Viral video creates a stir
PPP walks out of budget session, decides to boycott
In the budget, we worked for exports and tax system, says Finance Minister
Expansion of financial facilities in Pakistan, a new journey of public prosperity and economic development
Another increase in the price of gold, how high did it reach per tola?












