Tehreek-e-Insaf Vice Chairman Shah Mehmood Qureshi arrested
Posted By: Jabba on 11-05-2023 | 14:05:36Category: Political Videos, Newsپاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا گیا۔پولیس نے شاہ محمود قریشی کو گلگت ہائوس سے رات گئے 3 ایم پی او کے تحت گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ، پی ٹی آئی رہنما پر جلائو گھیرائو اور ہنگامہ آرائی کے مقدمات ہیں۔گرفتاری سے قبل اپنے ویڈیو بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یہ تحریک حقیقی آزادی کی تحریک ہے، ہم سب نے مل کر اس میں حصہ ڈالا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے مجھے ذمہ داری سونپی تھی، اس ذمہ داری کو نبھانے کی کوشش کررہا تھا اور کی ہے، مجھے مزید مہلت نہیں ملتی تو یہ پیغام دے کر جانا چاہتا ہوں کہ حقیقی آزادی کی جدوجہد جاری رہنی چاہئے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عمران خان کی آزادی تک آپ اپنی جستجو میں گامزن رہیں۔

Hania Aamir's new video on Asim Azhar's song goes viral on social media
Is good news coming to Neelam Munir's house? Viral video creates a stir
PPP walks out of budget session, decides to boycott
In the budget, we worked for exports and tax system, says Finance Minister
Expansion of financial facilities in Pakistan, a new journey of public prosperity and economic development
Another increase in the price of gold, how high did it reach per tola?












