The West Indies board appointed Sammy as the ODI and T20 coach
Posted By: Akram on 13-05-2023 | 12:58:10Category: Political Videos, Newsویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ ( ڈبلیو سی بی ) نے سابق کپتان ڈیرن سیمی کو ون ڈے اور ٹی 20 کا کوچ مقرر کر دیا۔ ویسٹ انڈین بورڈ کے مطابق 39 سالہ سابق کپتان فل سمنز کی جگہ لیں گے جبکہ آندرے کولے کو ٹیسٹ ٹیم کا کوچ مقرر کیا گیا ہے۔ 48 سالہ کولے 7 میچز میں جمیکا کی نمائندگی کر چکے ہیں اور رواں سال زمبابوے اور جنوبی افریقہ کے دوروں کے دوران ٹیم کے عبوری کوچ تھے۔ سابق آل راؤنڈر سیمی نے 38 ٹیسٹ، 126 ون ڈے انٹرنیشنل اور 68 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے ہیں اور وہ 2021 میں ریٹائر ہونے کے بعد کیریبین پریمیئر لیگ ( سی پی ایل ) اور پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) میں کوچنگ کر چکے ہیں، انہوں نے 2012 اور 2016 کے T20 ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کی قیادت بھی کی۔ ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ میرے لئے یہ ذمہ داری ایک چیلنج ہوگی لیکن میں اس کے لیے تیار اور پرجوش ہوں۔

Control Taken Over! Mohsin Naqvi Makes a Major Announcement
Governor’s Rule and Emergency Are Constitutional Powers, Says Maryam Aurangzeb
Ending Terrorism Is Our Top Priority - Emergency in KP
Gaza Film Receives Huge Acclaim in Israel, Netanyahu Furious
Sohail Sameer looks like Professor! - Police ne dance karwadiya - Hasna Mana Hai
System Reboot in Pakistan? Faisal Vawda's Shocking Statement












