The crackdown could not stop, senior PTI leader Mahmood-ul-Rashid was also arrested
Posted By: Jabba on 14-05-2023 | 13:01:24Category: Political Videos, Newsکریک ڈاؤن کا سلسلہ نہ تھم سکا، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے سینئر رہنما اور سابق صوبائی وزیر میاں محمود الرشید کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ پی ٹی آئی رہنما محمود الرشید کو ڈیفنس سے سی آئی اے اقبال ٹاؤن نے گرفتار کیا۔ میاں محمود الرشید کے سیکرٹری نے ان کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ محمود الرشید کوعدالت جاتے ہوئے حراست میں لیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق میاں محمود الرشید کے خلاف 9 مئی کے واقعات میں ایک شخص کی ہلاکت کا مقدمہ درج ہے۔ دوسری جانب حماد اظہر کے سیکرٹری فیصل مہر کو بھی سبزہ زار سے صبح 4 بجے گرفتار کیا گیا، پولیس نے گھر میں گھس کر توڑ پھوڑ کی موبائل فون سمیت دیگر سامان بھی ساتھ لے گئے۔ اہل خانہ کے مطابق صبح سے مختلف تھانوں کے چکر لگا چکے ہیں پتہ نہیں کہاں رکھا ہے۔ یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی گرفتاری کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک اعلیٰ قیادت سمیت متعدد رہنماؤں اور کارکنان کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

Control Taken Over! Mohsin Naqvi Makes a Major Announcement
Governor’s Rule and Emergency Are Constitutional Powers, Says Maryam Aurangzeb
Ending Terrorism Is Our Top Priority - Emergency in KP
Gaza Film Receives Huge Acclaim in Israel, Netanyahu Furious
Sohail Sameer looks like Professor! - Police ne dance karwadiya - Hasna Mana Hai
System Reboot in Pakistan? Faisal Vawda's Shocking Statement












