Prime Minister orders strict action against wheat hoarders
Posted By: Akram Khan on 14-05-2023 | 15:08:25Category: Political Videos, Newsوزیر اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدرات پنجاب اور خیبر پختونخوا میں گندم کی خریداری، رسد و طلب پر اجلاس ہوا جس میں انہوں نے گندم کی بھرپور فصل ہونے پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال گندم کی بھرپور فصل کا فائدہ کسانوں تک پہنچانے کیلیے اقدامات کرنا ہوں گے۔ شہباز شریف نے خیبر پختونخوا میں گندم اور آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیا اور متعلقہ حکام کو آٹے اور گندم کی قیمت کنٹرول کرنے کیلیے اقدامات کی ہدایت کی۔ اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ پنجاب سے خیبر پختونخوا کو 10 کلو کے تین لاکھ آٹے کے تھیلے روزانہ مہیا کیے جا رہے ہیں۔ وزیر اعظم نے پنجاب سے خیبر پختونخوا کو آٹے کی فراہمی بڑھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ گندم کی ذخیرہ اندوزی اور اسمگلنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، گندم ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب گندم کی پروکیورمنٹ کے حوالے سے ٹارگٹ جلد پورا کر لے گا، خیبر پختونخوا کو پاسکو کی جانب سے 80 ہزار ٹن گندم کی ترسیل کا کام جاری ہے۔

Former US Vice President Kamala Harris makes strong statement on Trump's war decision
Foreign delegations likely to arrive in Islamabad today for second round of US-Iran peace talks
Trump claims to have seized Iranian ship in Strait of Hormuz
Iran confirms US attack on naval vessel, announces swift response
A special meeting was chaired by Pakistan Muslim League-Nawaz President Muhammad Nawaz Sharif and Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif.
We are at war with Iran, new developments could occur at any moment. Israeli Prime Minister's new threat












