PTI leader Shehryar Afridi arrested from Islamabad
Posted By: Akram on 16-05-2023 | 10:58:49Category: Political Videos, Newsپاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی کواسلام آباد سے گرفتار کرلیا گیا۔ اسلام آباد پولیس کے مطابق شہریار آفریدی کوتھری ایم پی او کے تحت سیکٹر ایف 8 سے گرفتار کیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی کے آفیشل ٹوئٹر اکانٹ پر جاری بیان میں دعویٰ کہا گیا ہے کہ شہریار آفریدی اور ان کی اہلیہ کو گرفتار کرلیا گیا۔ شہریار آفریدی کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا۔ پی ٹی آئی کی جانب سے جاری بیان میں دعوی کیا گیا ہے کہ شہریار آفریدی کی گرفتاری کے دوران گھر میں توڑ پھوڑ بھی کی۔ شہریار آفریدی کی اہلیہ کا سیاست سے کوئی تعلق لیکن انہیں بھی گرفتار کرلیا گیا۔ گزشتہ روز کارکنوں کو اکسانے اور توڑ پھوڑ کے الزام میں پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔ دوسری جانب راولپنڈی میں شیخ رشید اور ان کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کی گرفتاری کیلئے رات گئے لال حویلی پر پولیس کا دوسرا چھاپہ بھی رائیگاں گیا۔ پولیس کو اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

Hania Aamir's new video on Asim Azhar's song goes viral on social media
Is good news coming to Neelam Munir's house? Viral video creates a stir
PPP walks out of budget session, decides to boycott
In the budget, we worked for exports and tax system, says Finance Minister
Another increase in the price of gold, how high did it reach per tola?
Expansion of financial facilities in Pakistan, a new journey of public prosperity and economic development












