Imran Khan's interim bail extended till June 8 in two cases
Posted By: Akram Khan on 16-05-2023 | 10:59:35Category: Political Videos, Newsاسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی دو مقدمات میں عبوری ضمانت میں 8 جون تک توسیع کردی۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں عمران خان کی دو مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔عمران خان کے وکیل بیرسٹر گوہر عدالت میں پیش ہوئے۔عمران خان کے وکیل کی جانب سے ایک روزہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دی گئی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے کہاکہ بتادیں کہ عمران خان نے مزیدکیسز میں کس دن آنا ہے؟ اسی دن کی تاریخ رکھ دیتے ہیں۔عدالت نے عسکری اداروں کے افسران کے خلاف بیان بازی کے مقدمے اور مسلم لیگ ن کے رہنما محسن رانجھا کی مدعیت میں درج اقدام قتل کے مقدمے میں بھی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔دونوں مقدمات میں 8 جون تک عمران خان کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی گئی۔

Hania Aamir's new video on Asim Azhar's song goes viral on social media
Is good news coming to Neelam Munir's house? Viral video creates a stir
PPP walks out of budget session, decides to boycott
In the budget, we worked for exports and tax system, says Finance Minister
Expansion of financial facilities in Pakistan, a new journey of public prosperity and economic development
Another increase in the price of gold, how high did it reach per tola?












