Nurse sentenced to life in prison for killing patients for comfort
Posted By: Amjad on 16-05-2023 | 11:01:59Category: Political Videos, Newsجرمنی میں ایک ہسپتال کے مرد نرس کو مریضوں کو بغیر نسخے کے سکون آور ادویات دے کرموت کے گھاٹ اتارنے کے الزام میں عمرقید کی سزا سنائی گئی ہے۔جرمنی کے شہر میونخ کے ایک اسپتال کے ریکوری روم میں اپنے کام کے دوران سکون کی تلاش میں ایک مرد نرس نے اپنے مریضوں کو سکون آور ادویات کے انجیکشن لگانے سے ہچکچاہٹ محسوس نہیں کی جس سے ان میں سے کچھ ہلاک ہو گئے، جبکہ بعض مریضوں کو بچالیا گیا۔
27 سالہ نرس کو دو مریضوں کو بغیر نسخے کے ادویات فراہم کرنے کے بعد قتل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا سنائی گئی۔ ملزم نرس نے مریضوں کو یہ دوائی اس لیے دی تاکہ وہ تکلیف کی وجہ سے پریشان نہ کریں۔جنوبی جرمنی میں میونخ کی ایک عدالت کے ترجمان نے بتایا کہ نرس جس کی شناخت ماریو گائے کے نام سے ہوئی ہے کو مریضوں کے قتل کی کوشش کے چھ الزامات میں سزا سنائی گئی ہے۔ماریو گی نے اپنے مقدمے کی سماعت کے دوران اعتراف کیا کہ اس نے میونخ کے ایک ہسپتال میں ریکوری روم میں کام کرتے ہوئے مریضوں کو سکون آور ادویات اور دیگر دوائیں لگائیں۔

Control Taken Over! Mohsin Naqvi Makes a Major Announcement
Governor’s Rule and Emergency Are Constitutional Powers, Says Maryam Aurangzeb
Ending Terrorism Is Our Top Priority - Emergency in KP
Gaza Film Receives Huge Acclaim in Israel, Netanyahu Furious
Sohail Sameer looks like Professor! - Police ne dance karwadiya - Hasna Mana Hai
System Reboot in Pakistan? Faisal Vawda's Shocking Statement












