Notice to Election Commission and others on the request to remove caretaker Punjab government
Posted By: Amjad on 29-05-2023 | 14:40:05Category: Political Videos, Newsلاہورہائیکورٹ نے نگران پنجاب حکومت کو ہٹانے کیلئے دائردرخواست پر الیکشن کمیشن سمیت دیگرکو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔جسٹس شاہد کریم نے مقامی وکیل زمان وردگ ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی ہے۔عدالت کی درخواست کو اس نوعیت کی دیگردرخواستوں کے ساتھ لگانے کی ہدایت کردی۔درخواست میں الیکشن کمیشن اور نگران حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔ وکیل درخواستگزارکا کہنا ہے کہ نگران حکومت کا تقرر90روز کیلئے عمل میں لایا گیا،90 روزگزر جانے کے بعد نگران حکومت اور کابینہ کی آئینی حیثیت ختم ہوگئی ہے۔درخواستگزارنے استدعا کی عدالت نگران پنجاب حکومت کوعہدے سے ہٹانے کا حکم دے۔ عدالت نے الیکشن کمیشن سمیت دیگرکو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

Gold price increases by Rs 1,500 per tola
Pakistan decides to buy advanced stealth fighter jets J-35
Holding the Pakistan-India match in the T20 World Cup saved the ICC $174 million.
Nepal seek to turn promise into points
India wait on Abhishek Sharma's recovery; Bumrah bowls again
RR likely to remain in Jaipur, subject to conditions










