Islamabad High Court objected to the request to stop the arrest of Bushra Bibi
Posted By: sadsa on 23-09-2024 | 13:13:52Category: Political Videos, Newsبانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی گرفتاری سے روکنے کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے اعتراض لگادیا۔
بشریٰ بی بی نے عدالت عالیہ اسلام آباد میں اپنے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کی فراہمی کےلیے درخواست دائر کی۔
بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ نے درخواست میں اسلام آباد ہائیکورٹ کی اجازت کے بغیر کسی نئے مقدمے میں گرفتاری روکنے کی استدعا کی۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کل بشریٰ بی بی کی درخواست پر اعتراض کے ساتھ سماعت کریں گے۔
درخواست پر اعتراض لگایا گیا ہے کہ کسی بھی مقدمے میں گرفتاری روکنے کا ریلیف کیسے مانگا جاسکتا ہے؟
بشریٰ بی بی کی درخواست میں سیکریٹری داخلہ، آئی جی اسلام آباد اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

Control Taken Over! Mohsin Naqvi Makes a Major Announcement
Governor’s Rule and Emergency Are Constitutional Powers, Says Maryam Aurangzeb
Ending Terrorism Is Our Top Priority - Emergency in KP
Gaza Film Receives Huge Acclaim in Israel, Netanyahu Furious
Sohail Sameer looks like Professor! - Police ne dance karwadiya - Hasna Mana Hai
System Reboot in Pakistan? Faisal Vawda's Shocking Statement












