There is no use in negotiating with the establishment, Imran Khan
Posted By: Khan on 26-09-2024 | 14:51:47Category: Political Videos, Newsبانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔
اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹوکیس کی سماعت کے موقع پر صحافیوں نے عمران خان سے سوال کیا کہ پارٹی ترجمان رؤف حسن نے کہا ہے اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات پارٹی پالیسی ہے۔
جس پر عمران خان نے جواب دیا کہ رؤف حسن کو غلط فہمی ہوئی ہے، اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں۔
بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ 8 ستمبر جلسے کے بعد واضح کرچکا ہم کسی سے مذاکرات نہیں کریں گے۔
یاد رہے کہ دو روز پہلے تحریک انصاف کے ترجمان رؤف حسن نے پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان بات چیت کو ناگزیر قرار دیا تھا۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا تھا کہ تحریک انصاف آج بھی اسٹیبلمشنٹ سے بات کرنا چاہتی ہے، اس میں دیر نہیں ہونی چاہیے، بات چیت کے لیے ہم پہلے بھی تیار تھے، آج بھی ہیں۔
دوسری جانب چند روز قبل بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کے دروازے بند کر دیے، پارٹی کو بھی ہدایت کردی ہے کہ اب اسٹیبلشمنٹ سے کوئی بات نہیں کرے گا۔

Control Taken Over! Mohsin Naqvi Makes a Major Announcement
Governor’s Rule and Emergency Are Constitutional Powers, Says Maryam Aurangzeb
Ending Terrorism Is Our Top Priority - Emergency in KP
Gaza Film Receives Huge Acclaim in Israel, Netanyahu Furious
Sohail Sameer looks like Professor! - Police ne dance karwadiya - Hasna Mana Hai
System Reboot in Pakistan? Faisal Vawda's Shocking Statement












