Israeli claim of Hasan Nasrullah's martyrdom, unable to contact head: Hezbollah
Posted By: Amjad on 28-09-2024 | 11:40:55Category: Political Videos, Newsاسرائیلی فوج نے حزب اللّٰہ کے سربراہ سید حسن نصر اللّٰہ کو فضائی حملے میں شہید کرنے کا دعویٰ کر دیا جبکہ حزب اللّٰہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ حسن نصر اللّٰہ سے گزشتہ شام سے رابطہ نہیں ہو پا رہا۔
اسرائیلی فوج نے حزب اللّٰہ کے سینئر رہنما علی کرکی کے بھی فضائی حملے میں مارے جانے کا دعویٰ کیا ہے، اسرائیل نے گزشتہ روز بیروت میں بنکر بسٹر میزائل حملہ کیا تھا جس کا ہدف حسن نصر اللّٰہ تھے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق حزب اللّٰہ ذرائع کا کہنا ہے کہ حسن نصر اللّٰہ سے رابطہ گزشتہ شام سے منقطع ہے تاہم ذرائع نے ان کے جاں بحق ہونے کی تصدیق بھی نہیں کی۔
اس سے قبل ایرانی میڈیا اور حزب اللّٰہ ذرائع کا کہنا تھا کہ حسن نصر اللّٰہ محفوظ ہیں۔
بیروت میں رہائشی عمارتوں پر اسرائیلی حملے
غیر ملکی میڈیا کے مطابق لبنان کے دارالحکومت بیروت میں رہائشی عمارتوں پر اسرائیل کے حملے جاری ہیں۔
حسن نصر اللّٰہ کو نشانہ بنانے کے لیے اسرائیلی طیاروں نے گزشتہ روز بیروت میں ایک ساتھ 15 میزائل داغے تھے جس سے 6 عمارتیں تباہ، 8 افراد شہید اور 91 زخمی ہوئے تھے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق حسن نصر اللّٰہ بم باری کا شکار عمارت میں زمین کے 14 منزل نیچے قیام کرتے تھے۔
حسن نصر اللّٰہ کی بیٹی کی شہادت کا دعویٰ
اسرائیلی میڈیا نے حملے میں حسن نصر اللّٰہ کی بیٹی زینب نصر اللّٰہ کی شہادت کا بھی دعویٰ کیا ہے تاہم اس کی حزب اللّٰہ کی جانب سے تصدیق یا تردید نہیں ہو سکی ہے۔
اسرائیل نے تازہ حملوں میں حزب اللّٰہ کے میزائل یونٹ کے کمانڈر محمد علی اسماعیل اور ان کے نائب حسین احمد اسماعیل کو شہید کرنے کادعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حزب اللّٰہ کے اسٹریٹجک اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں جس میں ہتھیاروں کی تیاری، گودام اور کمانڈ سینٹرز شامل ہیں۔

Control Taken Over! Mohsin Naqvi Makes a Major Announcement
Governor’s Rule and Emergency Are Constitutional Powers, Says Maryam Aurangzeb
Ending Terrorism Is Our Top Priority - Emergency in KP
Gaza Film Receives Huge Acclaim in Israel, Netanyahu Furious
Sohail Sameer looks like Professor! - Police ne dance karwadiya - Hasna Mana Hai
System Reboot in Pakistan? Faisal Vawda's Shocking Statement












