Rawalpindi Protest - Ali Amin Gandapur's caravan enters Punjab from Attock Bridge
Posted By: badr on 28-09-2024 | 11:41:40Category: Political Videos, Newsراولپنڈی احتجاج میں شریک ہونے کے لیے وزیرِاعلی علی امین گنڈاپور کی قیادت میں خیبر پختون خوا سے روانہ ہونے والا قافلہ موٹروے اٹک پُل سے پنجاب میں داخل ہو گیا۔
اس موقع پر علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ آگے آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا، رکاوٹیں ہٹاتے ہوئے راولپنڈی پہنچیں گے۔
اس سے قبل صوابی میں ریسکیو ٹیمیں، ایمبولینس، کرین اور فائر فائٹر کی گاڑیاں بھی کھڑی کی گئی تھیں۔
اس حوالے سے حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیو کی گاڑیوں اور اہلکاروں کو ایمرجنسی خدمات فراہم کرنے کے لیے بھیجا گیا ہے۔
گنڈا پور کی زیرِ صدارت اجلاس میں کیا ہوا؟
علاوہ ازیں پاکستان تحریکِ انصاف کے کارکنان اور رہنماؤں کی احتجاج میں شرکت کے لیے وزیرِاعلی علی امین گنڈاپور کی زیرِ صدارت اجلاس میں تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی تھی۔
اجلاس میں پی ٹی آئی کارکنوں کو اسلحہ ساتھ نہ رکھنے اور قافلے میں موجود مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھنے کے احکامات جاری کیے گئے تھے۔
دوسری جانب راولپنڈی میں تحریکِ انصاف کے احتجاج میں خیبر پختونخوا سے آنے والے قافلوں کو روکنے کے لیے اٹک خورد کے مقام پر کنٹینرز اور گاڑیاں کھڑی کردی گئی ہیں۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں راستے بند کرنے کا تاحال کوئی حکم نہیں ملا، پنجاب کی طرف قومی شاہراہ پر ٹریفک رواں دواں ہے۔

Former US Vice President Kamala Harris makes strong statement on Trump's war decision
A special meeting was chaired by Pakistan Muslim League-Nawaz President Muhammad Nawaz Sharif and Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif.
Foreign delegations likely to arrive in Islamabad today for second round of US-Iran peace talks
Trump claims to have seized Iranian ship in Strait of Hormuz
Iran confirms US attack on naval vessel, announces swift response
We are at war with Iran, new developments could occur at any moment. Israeli Prime Minister's new threat












