Arrangements have been completed to bring the body of the student who died in China to Pakistan
Posted By: Akram on 28-09-2024 | 11:44:47Category: Political Videos, Newsچین میں وفات پانے والی طالبہ کی لاش پاکستان لانے کے لیے انتظامات مکمل کر لیے گئے۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی سفارت خانے نے فرحانہ مشتاق کی میت کی وطن لانے کے لیے انتظامات کر لیے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی طالبہ کی میت کو تیانجنگ سے بیجنگ ایئر پورٹ منتقل کر دیا گیا ہے۔
پی آئی اے کی پرواز میت لے کر کل صبح اسلام آباد ایئر پورٹ پہنچے گی۔
یاد رہے کہ رواں ہفتے دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے بتایا تھا کہ بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانہ چین میں انتقال کر جانے والی طالبہ کی یونیورسٹی اور اہلِ خانہ سے رابطے میں ہے۔
ترجمان نے کہا تھا کہ پاکستانی سفارتخانے کی مداخلت پر انشورنس کمپنی نے طالبہ کے ورثاء کو معاوضے کی ادائیگی پر رضامندی ظاہر کی اور یونیورسٹی نے طالبہ کی میت کی منتقلی کے اخراجات برداشت کرنے کی پیشکش کی۔

Former US Vice President Kamala Harris makes strong statement on Trump's war decision
A special meeting was chaired by Pakistan Muslim League-Nawaz President Muhammad Nawaz Sharif and Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif.
Foreign delegations likely to arrive in Islamabad today for second round of US-Iran peace talks
Trump claims to have seized Iranian ship in Strait of Hormuz
Iran confirms US attack on naval vessel, announces swift response
We are at war with Iran, new developments could occur at any moment. Israeli Prime Minister's new threat












