The international community is trying to manage crises instead of solving them, Saudi Foreign Minister
Posted By: Amjad on 29-09-2024 | 17:13:50Category: Political Videos, Newsسعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ دنیا بحرانوں میں اضافہ دیکھ رہی ہے، بدقسمتی سے عالمی برادری ان کا ٹھوس حل تلاش کرنے کے بجائے صرف ان کو سنبھالنے کی کوشش کر رہی ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا کہ ریاض مشرق وسطیٰ اور اس سے باہر تنازع کی صورتِ حال میں کمی اور ترقی کے فروغ کا خواہاں ہے۔
سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جرائم کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔
شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ فلسطین کے بحران کا منصفانہ حل تلاش کرنا ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ ایران خصوصاً اپنے ایٹمی اور بیلسٹک میزائل پروگرام پر عالمی برادری سے تعاون کرے گا۔

Control Taken Over! Mohsin Naqvi Makes a Major Announcement
Governor’s Rule and Emergency Are Constitutional Powers, Says Maryam Aurangzeb
Ending Terrorism Is Our Top Priority - Emergency in KP
Gaza Film Receives Huge Acclaim in Israel, Netanyahu Furious
Sohail Sameer looks like Professor! - Police ne dance karwadiya - Hasna Mana Hai
System Reboot in Pakistan? Faisal Vawda's Shocking Statement












