Appointments and transfers of 17 Inland Revenue Service officers in FBR
Posted By: faafa on 01-10-2024 | 15:06:41Category: Political Videos, Newsفیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں 17 ان لینڈ ریونیو سروس کے افسران کے تقرر اور تبادلے کردیے گئے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 20 کی ارم سرور کو کمشنر اپیل ون فیصل آباد جبکہ عبدالحفیظ کو بطور کمشنر ریجنل ٹیکس آفس ریفنڈ ملتان لگایا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 20 کے عاصم حلیم کو بطور ڈائریکٹر ٹو ڈائریکٹوریٹ آف لاء لاہور رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے جبکہ ارم شبیر کو کمشنر ریجنل ٹیکس آفس لاہور ریفنڈ لگادیا گیا ہے۔
نوٹیکفیشن کے مطابق میاں محمد ماجد حیات کو کمشنر ان لینڈ ریونیو اپیل 4 لاہور رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی جبکہ محمد ثاقب احمد کو بطور ایڈیشنل کمشنر سی ٹی او لاہور لگا دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 19 کے بلال ضمیر کو بھی ایڈیشنل کمشنر سی ٹی او لاہور رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

Gold price increases by Rs 1,500 per tola
Pakistan decides to buy advanced stealth fighter jets J-35
Holding the Pakistan-India match in the T20 World Cup saved the ICC $174 million.
India wait on Abhishek Sharma's recovery; Bumrah bowls again
Nepal seek to turn promise into points
RR likely to remain in Jaipur, subject to conditions












