Naveen Waqar regrets what wrong decision of the past?
Posted By: waqar on 01-10-2024 | 15:09:26Category: Political Videos, Newsپاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ نوین وقار نے حالیہ انٹریو میں ماضی کی غلطیوں پر پچھتاوے سے متعلق کھل کر بات کی ہے۔
حال ہی میں اداکارہ نے نجی ٹی وی پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے کیریئر، نجی زندگی سمیت مختلف امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
دورانِ انٹرویو پروگرام میں موجود شرکاء میں سے ایک مداح نے اداکارہ سے ایک سوال پوچھا کہ کیا کبھی ماضی میں کیے گئے کسی غلط فیصلے پر پچھتاوا ہوا؟
مداح کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماضی کی غلطیوں پر پچھتاوا نہیں ہوتا بلکہ افسوس ہوتا ہے۔
ڈرامہ سیریل ہمسفر سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ نے مزید کہا کہ غلطیوں پر پچھتاوا ہونا بھی نہیں چاہیے کیونکہ آپ اپنی غلطیوں سے ہی سیکھتے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر کسی غلطی سے سبق حاصل کر لیا تو اس پر پچھتانا کیسا؟ اگر آپ وہ سبق نہیں سیکھتے تو آپ وہی غلطی دہراتے رہتے ہیں، اس لیے مجھے اپنے کسی غلط فیصلے پر پچھتاوا نہیں ہے۔

Pakistan Army Aviation's Mi-17 helicopter crashes, all personnel martyred, ISPR
Mahira Khan's meeting with King Charles; Videos go viral on social media
Nepalese man wins world title by descending stairs on his hands
Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.
Iran says it will not negotiate with the US under threats












