Mehdi Hasan's son Kamran Mehdi arrived in Pakistan from America
Posted By: mehdi on 01-10-2024 | 15:11:04Category: Political Videos, Newsشہنشاہ غزل مہدی حسن مرحوم کے جانشین اور بیٹے کامران مہدی نے کہا ہے کہ مجھے فخر ہے کہ میں دنیائے موسیقی کے عظیم گلوکار کا بیٹا ہوں اور ان سے وابستہ فنی روایات کا امین ہوں۔
امریکا سے وطن پہنچنے پر و گزشتہ روز کراچی پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔
کامران مہدی کا کہنا تھا کہ وہ اپنے والد کے عظیم ورثے کو آگے لے کر چل رہے ہیں، مہدی حسن کا کوئی مقابل نہیں ہے، ایسے فنکار صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں۔ کوشش کر رہا ہوں کہ ان کے فن گائیکی سے کچھ سیکھ سکوں۔
انہوں نے کہا کہ جشن مہدی حسن پر رواں ماہ کے دوران پاکستان کے تمام بڑے شہروں لاہور، اسلام آباد، ملتان، پشاور، چیچہ وطنی و دیگر شہروں میں پروگرام پیش کریں گے۔

Control Taken Over! Mohsin Naqvi Makes a Major Announcement
Governor’s Rule and Emergency Are Constitutional Powers, Says Maryam Aurangzeb
Ending Terrorism Is Our Top Priority - Emergency in KP
Gaza Film Receives Huge Acclaim in Israel, Netanyahu Furious
Sohail Sameer looks like Professor! - Police ne dance karwadiya - Hasna Mana Hai
System Reboot in Pakistan? Faisal Vawda's Shocking Statement












