Abhishek out of Dhoom 4, Ranbir Kapoor in
Posted By: Jabba on 01-10-2024 | 15:13:34Category: Political Videos, Newsبالی ووڈ فلم ’دھوم 4‘ کی ابتدائی کاسٹ کے بارے میں معلومات سامنے آنے لگیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ’دھوم 4‘ میں ابھیشیک بچن اور اُدے چوپڑا نظر نہیں آئیں گے جبکہ ان کی جگہ رنبیر کپور کو فلم میں شامل کیا جا رہا ہے۔
میڈیا کی رپورٹس کے مطابق فلم کی تیاریوں کے حوالے سے کام کا آغاز ہو چکا ہے اور اس مرتبہ فلم میں رنبیر کپور ایک منفی کردار میں مرکزی کردار ادا کریں گے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ’دھوم 4‘ کے حوالے سے رنبیر کپور کے ساتھ بات چیت طویل عرصے سے چل رہی تھی، اداکار نے فلم کی کہانی سن کر اس کا حصہ بننے میں دلچسپی بھی ظاہر کی تھی۔
رپورٹس کے مطابق ’دھوم 4‘ میں 2 پولیس اہلکاروں کا کردار نبھانے کے لیے فی الحال اداکاروں کا نام سامنے نہیں آیا ہے، یہ فلم 2025ء یا 2026ء کے آغاز میں ریلیز ہونے کا امکان ہے۔
یاد رہے کہ پچھلی مرتبہ دھوم 3 سال 2013ء میں ریلیز ہوئی تھی جس میں مرکزی کردار عامر خان نے ادا کیا تھا جبکہ پہلی مرتبہ فلم دھوم 2004ء میں ریلیز ہوئی تھی۔

Pakistan Army Aviation's Mi-17 helicopter crashes, all personnel martyred, ISPR
Mahira Khan's meeting with King Charles; Videos go viral on social media
Nepalese man wins world title by descending stairs on his hands
Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.
Iran says it will not negotiate with the US under threats












