Dr. Zakir Naik meeting with Prime Minister Shehbaz Sharif
Posted By: Jabba on 02-10-2024 | 15:17:34Category: Political Videos, Newsوزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان کے دورے پر آئے مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے ملاقات کی ہے۔
اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات سے قبل وزیراعظم نے ذاکر نائیک کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ آپ کی پاکستان آمد باعث افتخار ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں آپ کے لیکچرز بڑے شوق سے سنتا ہوں، پوری دنیا کے مسلمانوں کے دلوں میں آپ کےلیے احترام ہے۔
وزیراعظم نے ممتاز اسلامی اسکالر سے گفتگو میں یہ بھی کہا کہ امت مسلمہ آپ پر نازاں ہے، آپ نے دنیا بھر کو اسلام کا صحیح تشخص سے روشناس کروایا۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ امر انتہائی خوش آئند ہے آپ کے سامعین میں ایک بڑی تعداد نوجوانوں کی ہے، آپ کے لیکچر انتہائی پُرمعز اور تاثیر سے بھرپور ہوتے ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ آپ اسلام کا صحیح پیغام لوگوں تک پہنچا کر ایک انتہائی اہم فریضہ سر انجام دے رہے ہیں، مجھے یہ جان کر انتہائی خوشی ہوئی کہ آپ کا بیٹا بھی دین اسلام کی خدمت کر رہا ہے۔
دوران گفتگو وزیراعظم نے 2006ء میں ڈاکٹر ذاکر نائیک سے اپنی پہلی ملاقات کا بھی ذکر کیا۔
اس دوران ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا کہ میں نے 1991ء میں پاکستان کا پہلا دورہ کیا تھا اور ابھی تک اس کی یادیں تازہ ہیں، پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جو کہ اسلام کے نام پر بنا۔
مذہبی اسکالر نے کہا کہ اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے جو ہمیں ہر معاملے میں رہنمائی فراہم کرتا ہے، اگر ہم اسلام کے راستے پر چلیں گے تو کامیاب ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ میرا یہی مشن ہے کہ دنیا بھر میں اسلام کا پیغام عام کروں، اسلام آباد کے ساتھ کراچی اور لاہور میں بھی لیکچرز دوں گا۔

Former US Vice President Kamala Harris makes strong statement on Trump's war decision
A special meeting was chaired by Pakistan Muslim League-Nawaz President Muhammad Nawaz Sharif and Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif.
Foreign delegations likely to arrive in Islamabad today for second round of US-Iran peace talks
Trump claims to have seized Iranian ship in Strait of Hormuz
We are at war with Iran, new developments could occur at any moment. Israeli Prime Minister's new threat
Iran confirms US attack on naval vessel, announces swift response












